رکشہ سوار نوسر باز شہری کا لاکھوں مالیت کا کپڑا لوڈ کرکے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ سوار نوسر باز شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا لوڈ کرکے فرار ہوگیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے میں فیصل حیات نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ڈراماں والی گلی کے قریب نامعلوم رکشہ سوار نوسر باز نے اس کا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اپنے رکشے میں لوڈ کیا اور کپڑا لے کر موقع سے فرار ہو گیا جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔