چناب نگر :برا ئلر مر غی کا گوشت فی کلو 800روپے میں فروخت

چناب نگر(نامہ نگار )برا ئلر مر غی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔۔
فی کلو 800روپے میں فروخت ،تفصیلات کے مطا بق رواں ماہ بھی انتظا میہ برا ئلر مر غی کے گوشت کی قیمتیں کنٹرول کر نے میں ناکام رہی ہے اور اس کی فی کلو قیمت میں آئے روز اضافہ جاری ہے ،بازاروں میں چکن فروش برا ئلر مرغی کا فی کلو گوشت 800روپے تک فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ غریب شہری سستا پروٹین خریدنے سے بھی قاصر ہو چکے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کرایا جائے ۔