رجانہ :گرمی کی شدت میں اضافہ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی

رجانہ :گرمی کی شدت میں اضافہ  ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی

رجانہ (نمائندہ دنیا)شدید گرمی اور حبس کے باعث شہر کی سڑکوں، بازاروں اور چوراہوں میں ٹھنڈے مشروبات کی ریڑھیوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا۔۔۔

راہگیر، مزدور اور مسافر ٹھنڈے مشروبات سے اپنی پیاس بجھا رہے ہیں۔مشروبات فروشوں کا کہنا ہے کہ ان کے کاروبار میں ان دنوں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔ روح افزا، لیموں پانی، ستو، فالودہ، لسی اور ٹھنڈا پانی پینے والوں کا سٹالز پر بھی رش بڑھ رہا ہے ۔ماہرینِ صحت کے مطابق زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں