ماموں کانجن :حکام کا چھاپہ،غیر معیاری ادویات برآمد، میڈیکل سٹور سیل

ماموں کانجن :حکام کا چھاپہ،غیر معیاری  ادویات برآمد، میڈیکل سٹور سیل

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ڈرگ انسپکٹر اور ڈی ڈی ایچ او کا غیر قانونی میڈیکل سٹور پر چھاپہ ،بھاری مقدار میں بغیر وارنٹی ادویات ضبط کرکے سٹور کو سیل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ہارون اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عطاء الحق شاہ نے چک نمبر 455 میں لائسنس کے بغیر قائم فاضل میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بھاری مقدار میں فزیشن کے نمونے اور بغیر وارنٹی ادویات برآمد کر کے ضبط کر لیں۔ ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت احاطے کو تالے لگا کر سیل کر دیا گیا ۔چالان مزید کارروائی کے لیے ڈی کیو سی این فیصل آباد کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں