ٹوبہ :ستھرا پنجاب پروگرام ، اے ڈی سی کامختلف علاقوں کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔۔۔
اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا،اس موقع پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی کام کرنے والی میڈی لینڈ کمپنی کے افسران بھی موجود تھے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور عملے کو مزید بہتری لانے کے لیے ہدایات جاری کیں،ذیشان لبھا مسیح نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے \"زیرو ٹالرنس\" پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی کو مزید موثر بنائیں تاکہ شہر کو ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور صحت مند بنایا جا سکے ۔