ڈی سی چنیوٹ کا زیر تعمیر سرجیکل ٹاور کا دورہ،ہدایات جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ میں 60 بیڈز پر مشتمل زیر تعمیر سرجیکل ٹاور کا دورہ ،تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اورمریضوں سے گفتگو کرکے علاج معالجہ اور ادویات ملنے کے بارے میں دریافت کیا ۔صفی اللہ گوندل نے سرجیکل ٹاور کے دورہ کے دوران ٹاور کے مختلف حصے دیکھے اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھاجائے ،انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی کاموں کی نگرانی کریں اور بقیہ کام بلاتاخیر مکمل کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 60 بیڈز کے اضافہ سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی نئی پرشکوہ عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ہسپتال کے مختلف وارڈز کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات کی سو فیصد دستیابی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔