پیر محل :فصل تل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے سیمینار کا انعقاد

پیرمحل (نمائندہ دنیا )فصل تل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل پیرمحل کی زیر قیادت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگرام برائے تل کی پیداوار میں اضافہ کے سلسلہ میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع )تحصیل پیرمحل شکیل ارشد نے چک نمبر 700/42 گ ب میں زاہد نیاز کے تل نمائشی پلاٹ پر ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگرام کا انعقاد کیا جس میں زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، پروگرام کے مہمان خصوصی سیاسی رہنما محمد اشرف گجر تھے ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں محمد شکیل ارشد نے کہا کہ اس وقت پیداوار بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تین سالہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں کاشت کاروں کو تل کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر رہنمائی دی جائے گی اور نمائشی پلاٹ بھی لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار لینے کے لیے متوازن کھادوں کا استعمال انتہائی اہم ہے ۔ شرکاء نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا۔