ایف ڈبلیو ایم سی کمالیہ کااپنے ورکرز کے اعزاز میں عشائیہ

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت یسین برادرز ایف ڈبلیو ایم سی کمالیہ کی جانب سے اپنے محنتی ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
تقریب میں ایف ڈبلیو ایم سی کے سی ای او سید حیدر علی گیلانی، سید علی رضا نقوی، پروجیکٹ مینیجر مدثر احسان اور ایڈمن آفیسر علی جبران ڈوگر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر تھیں جبکہ وائس چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن پاکستان نارتھ زون محمد شریف ملک، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا، سینٹری انسپکٹر خان رب نواز اور رابطہ آفیسر بہادر علی بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے یسین برادرز کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی عزت افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف ایک خوش آئند عمل ہے ، جو باقی اداروں کے لیے بھی مثال ہونا چاہیے ۔تقریب کے اختتام پر ورکرز کے لیے عشائیہ پیش کیا گیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔