چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت  ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت گزشتہ روزضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران 26مئی سے شروع پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے   اجلاس کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے ضروری انتظامات مکمل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں