جھنگ :ڈپٹی کمشنر کی 2سکولوں کی طالبات اوراساتذہ سے میٹنگ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈرنے2 گورنمنٹ سکولوں کی طالبات اور اساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں سکولوں میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
اساتذہ کو طالب علموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ہیڈ ٹیچرز سکولوں کی بہتری و بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں جاری رکھیں جبکہ طلباء و طالبات کی ضروریات کے پیش نظر سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔