اوپن ڈور پالیسی ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے شہریوں کے مسائل سنے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی\\\\\\\"اپنائے ہوئے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے ،اور فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان مسائل کے ترجیحی حل کے لیے ہدایات جاری کیں ۔
ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ شفافیت، فوری عملدرآمد اور عوام کو سہولت فراہم کرنا شہریوں کا بنیادی حق ہے ، عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔