اسلم روڈا کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب رونمائی

اسلم روڈا کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب رونمائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پوسٹ کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے نامور کھلاڑی اور کوچ استاد اسلم روڈا کے نام سے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب رونمائی فیصل آباد جی پی او کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔۔۔

 تقریب کا افتتاح چیف پوسٹ ماسٹر عفت اسحاق نے کیا جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اعجاز، ڈی ایس ایم ایس ٹی قرآہ العین، معروف ٹکٹ ڈیزائنر و سماجی کارکن عدنان بیگ، ویمن ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل کھلاڑی ساحل ملک، طیبہ رانی، ہاکی کے نامور کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ چیف پوسٹ ماسٹر نے کہا کہ یادگاری ٹکٹوں کا مقصد نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کو خراج تحسین پیش کرنا اور نئی نسل میں محکمہ ڈاک کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ،دنیا بھر میں اہم واقعات، شخصیات یا موضوعات پر یادگاری ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ استاد اسلم روڈا کا تعلق گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا، انہوں نے 125 سے زائد قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تربیت دی اور خواتین ہاکی کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ مقررین نے استاد اسلم روڈا کی قومی کھیل کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی میراث آج بھی ان کی اکیڈمی، شاگردوں اور بااختیار بنائی گئی ہاکی کمیونٹی کے ذریعے زندہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں