جڑانوالہ :اشرف ساہی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سابق چیئرمین یونین کونسل وجڑانوالہ کی معروف شخصیت چودھری محمد اشرف ساہی مرحوم کی یاد میں تحریک تحفظ ختم نبوت جڑانوالہ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر ،ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آفتاب اکبر، مرکزی وائس چیئرمین پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان علامہ سکندر حیات ،امیر تحریک حافظ محمد سجاد مدنی، چیف آرگنائزر اسد اﷲساقی، مولانا ساجد فاروقی، علامہ آصف شاہ بخاری،علامہ مطیع اﷲ، میاں وسیم طارق، عمران احمد ، حاجی شیخ عبدالغفار، اکبر جٹ سمیت علاقہ کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں مرحوم چودھری اشرف ساہی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مرحوم کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،آخر میں فاتحہ خوانی کی گئی۔