جھنگ، اٹھارہ ہزاری،شورکوٹ میں بھی یوم تکبیر کی تقریبات

جھنگ، اٹھارہ ہزاری،شورکوٹ میں بھی یوم تکبیر کی تقریبات

جھنگ،اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان دنیا) یوم تکبیر کے موقع پر جھنگ ، اٹھارہ ہزاری اور۔۔

شورکوٹ میں بھی تقریبات کا انعقاد، ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،سی او ضلع کونسل محمد اکرم بھروانہ،دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان،سول سوسائٹی،سرکاری ملازمین،انجمن تاجران، میڈیا، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے یوم تکبیر پر ایٹمی دھماکے کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔دوسری طرف اٹھارہ ہزاری میں  اسسٹنٹ کمشنر  حسن نذیر کی زیر قیادت  انکے دفتر سے  بڑی ریلی نکالی گئی جس میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ریلی میں سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے افرادطلباء ،سابق مشیر وزیراعلی پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے بھی شرکت کی۔ ریلی بھکرروڈپر اختتام پذیر ہوگئی ۔ادھر شورکوٹ میں میونسپل کمیٹی آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ریلیاں نکالی گئیں جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن،سی او میونسپل کمیٹی  سلیم اقبال ،ڈ ڈاکٹر جاوید اقبال نے کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں