علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سوئفٹ سنٹر کو بند کر دیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سوئفٹ سنٹر کو بند کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صائمہ ارم نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تکنیکی وجوہات کی وجہ سے سوئفٹ سنٹر کو بند کر دیا ہے ۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آزمائشی بنیادوں پر مختصر عرصے کیلئے ریجن کے زیر اہتمام سوئفٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیاتھا جسے تکنیکی وجوہات کی بنا پر جولائی2024 سے بند کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کی کچھ ادارے اور افراد اب بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام غیر قانونی سہولیات مہیا کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ عوام الناس کومطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ان سوئفٹ سنٹرز کیساتھ کوئی تعلق نہ ہے ۔ان افراد/اداروں کے ساتھ لین دین یا سہولیات حاصل کرنے والا خود ذمہ دار ہو گا۔ رہنمائی اور مسائل کے حل کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس یانزدیکی علاقائی دفاترسے رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں