حکومت نے مہنگائی کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے :شفیق احمد گجر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ مرکز اور باالخصوص پنجاب حکومت نے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فرام کرنے میں عملی اقدامات کئے ہیں۔۔۔
روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوچکی ہیں اس میں کوئی دوسری رائے نہیں تاہم ضروری ہے کہ آئندہ بجٹ میں بھی عوام اور انڈسٹری کو ریلیف دیاجائے کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے ۔بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی کی جائے ۔ عوام اور کاروباری طبقے پر پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تو قومی خزانے میں اربوں روپے آسکتے ہیں۔