بجٹ ،مہنگائی کے ستائے عوام کو زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ

بجٹ ،مہنگائی کے ستائے عوام کو زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کے ستائے ہوئے کو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ، بے جا ٹیکسوں کو ختم کیا جائے اور عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔۔۔

ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندر اعظم خاں ، صدر چودھری حبیب الرحمن گل، جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر مقررین نے کیا، اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین رانا فخر حیات، وائس چیئرمین چودھری عاصم حبیب فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد،نائب صدور ،میاں نذاکت علی، خرم شہزاد، رانا طاہر محمود خاں،رانا طارق عزیز،چودھری یعقوب گجر،محمد علی ڈوگر، چودھری اویس اقبال، ملک اعجاز احمد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنی تجاویز چیمبر آف کامرس کو دی ہیں تاکہ وہ ان تجاویز کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تک پہنچائیں، مقررین نے کہا کہ عوام کے صبر کا امتحان لینے کی بجائے ملک بھر کے بجلی صارفین کو 300 یونٹ فری دینے کا وعدہ پورا کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں