مختلف شہروں میں نماز عیدالاضحی کے اوقات کار

 مختلف شہروں میں نماز عیدالاضحی کے اوقات کار

چناب نگر :چناب نگر کی مرکزی جامع مسجد نور اسلام گولبازار میں مولانا قاری شبیراحمد عثمانی،مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ میں مولانا قا ری سلمان عثمانی،جامع مسجد شہدا ء ختم نبوت مسلم کالونی میں۔۔۔

مولانا احسن رضوان اورجامع مسجد بلال ؓ احمد نگر میں مولاناسیف الرحمن نماز عید صبح06:45پر پڑھائیں گے جبکہ جامع مسجد احرار میں مولانا محمد مغیرہ ،جامع مسجد ختم نبوت مسلم کالونی میں مولانا محمد توصیف06:30بجے ،جامع مسجد تقویٰ چھنی قریشیاں میں مولانا احسان الحق ،جامع مسجد خضر فاروق اعظم میں مولانا واجد علی ،جا مع مسجد مدنی میں مولانا مفتی محمد ارشد ،جا مع مسجد تقویٰ میں حافظ محمد جاوید ،جامع مسجد ڈاور میں مولانا سلیم قیصر ،جامع،مسجدچونگی نمبر3 چناب نگر میں مولانا محمد عمیر ،جا مع مسجد محمدی ،جا مع مسجد خضر کے میں مولانا محمد حسین اور جا مع مسجد احمد والا میں قاری اسحاق 07:00بجے پڑھائیں گے ۔ 

سمندری:

سمندری میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج نزد لاری اڈا کی گراؤنڈ میں مولانا بہادر علی سیف، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1سمندری کی گراؤنڈ میں مولانا مفتی عبدالشکور لدھیانوی نماز عیدالاضحیٰ صبح 6:45پر پڑھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں