مردہ مرغیاں گاڑی میں لے جانے والے 2 افراد گرفتار

مردہ مرغیاں گاڑی میں لے جانے والے 2 افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مردہ مرغیاں گاڑی میں لوڈ کرکے لے جانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 97رب میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں گاڑی میں لوڈ کر کے لے جانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ جو مبینہ طور پر مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت کے دھندے میں ملوث تھے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں