سری پائے جلانے ،گھر گھر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں عیدالاضحی کے ایام کے دوران سری پائے جلانے پر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے ،سر کاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ، میونسپل کمیٹی کے دفاتر میں ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے اداروں کو این او سی جاری کر دیئے گئے ہیں ، قربانی کی کھالیں صرف ان لوگوں کو دیں جو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ این او سی رکھتے ہوں، قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لئے جگہیں مختص کر دی گئی ہیں،گھر گھر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہو گی۔