کامیاب حج انتظامات پر سعودی حکام کو مبارکباد :اظہار الحق

 کامیاب حج انتظامات پر سعودی حکام کو مبارکباد :اظہار الحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل ضلع فیصل آباد صاحبزادہ اظہار الحق خالد نے کہا ہے کہ کامیاب حج انتظامات پر سعودی حکام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔

 سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی جدوجہد اور انکی قیادت میں امت مسلمہ متحد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت سعودی عرب کی قیادت حکومت اور عوام کی مقدس مقامات اور عازمین حج کیلئے خدمات قابلِ فخر ولائق تحسین ہے ، کامیاب حج کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت پر تمام متعلقہ وزارتوں، اداروں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ مملکت سعودی عرب اور اس کی قیادت کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی اسی طرح توفیق عطا فرمائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی جدوجہد سے اور ان کی قیادت میں امت مسلمہ متحد ہوگی، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل ہوں گے اور امت کے باقی مسائل بھی حل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں