حکو مت پنجا ب نے گوجرہ بار کو 25لاکھ روپے گرانٹ کا چیک دیدیا

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا )حکو مت پنجا ب کی طرف سے گوجرہ بار ایسوسی ایشن کو25لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک دیدیا گیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سا بق ممبر صو با ئی اسمبلی حا جی عبدالقدیر اعوا ن نے گوجرہ بار ایسوسی ایشن کیلئے جاری کردہ 25لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدر طارق حسین مرزا کے حوا لے کردیا،اس سلسلہ میں حا جی عبدالقدیر کے دفتر مو نگی روڈ پر تقریب منعقد ہو ئی جس میں حا جی عبدالقدیر اعوا ن ، طارق حسین مرزا ، میا ں نصیر احمد ، عامر خا ن اورشیخ محمد جاوید ایڈووکیٹس نے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے گوجرہ بار کیلئے گرانٹ دی۔ اس موقع پر انجمن تاجرا ں کے نمائندے اور وکلا کی کثیر تعداد بھی مو جود تھی ۔