شہری سے بھتہ طلب کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

شہری سے بھتہ طلب کرنیوالے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری سے بھتہ طلب کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے بکرمنڈی کے رہائشی قدیر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر مختلف اوقات میں اسے ڈرا دھمکا کر بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں