ایف آئی سی میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر بارے اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی )میں طبی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے بڑا اقدام۔۔۔
کمشنر مریم خان کی زیر صدارت فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے ایمرجنسی بلاک سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایم ایس فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت فیصل آباد کی مخیر شخصیات نے شرکت کی۔کمشنر نے نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ایف آئی سی میں 70 بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی وارڈ قائم کیا جائے گا،نئے وارڈ کی تعمیر سے ایمرجنسی کی مجموعی گنجائش 136 بیڈز تک پہنچ جائے گی،نیا ایمرجنسی بلاک موجودہ وارڈ کے ساتھ منسلک ہوگا،امراض قلب کے مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم ہوں گی،نیا وارڈ مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں کمشنر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مریضوں کے فوری علاج معالجے کیلئے ایمرجنسی سروسز میں بہتری آئے گی۔