چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج
پینسرہ(نمائندہ دنیا )لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، کمسن لڑکے سے مشقت کرانے پر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر رانا طارق نے گزشتہ روز چک نمبر 66 ج۔ ب دھاندہ میں کارروائی کی جہاں 14 سالہ لڑکا ساجد نجی فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے متعلقہ تھانہ میں فیکٹری مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر ا دیا ۔