ٹوبہ ٹیک سنگھ:محرم الحرام کے دوران امن و امان بارے اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ:محرم الحرام کے دوران امن و امان بارے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المذاہب ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں بلدیاتی اداروں، محکمہ صحت، فیسکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، تعلیم اور تعلقات عامہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد، سکیورٹی پلان، صفائی ستھرائی، بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی، ٹریفک کی روانی اور دیگر شہری سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکماتی انتظامی پلانز فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں تاکہ جامع اور مؤثر ضلعی حکمت عملی مرتب کی جا سکے ۔ڈی پی او عبادت نثار نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں کے تمام روٹس پر پولیس فورس کی تعیناتی، چیکنگ پوائنٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے ، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی ڈیوٹی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں