گھر کے باہر کھیلتے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا

 گھر کے باہر کھیلتے 8 سالہ بچے  کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 49 ج ب میں الیاس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 8 سالہ بھانجا محمد بلال گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اسے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کرلیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں