لالیاں :نامعلوم افراد کا ٹریفک پولیس چوکی پرمبینہ دھاوا،مقدمہ درج

 لالیاں :نامعلوم افراد کا ٹریفک پولیس  چوکی پرمبینہ دھاوا،مقدمہ درج

لالیاں(نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد کا ٹریفک پولیس چوکی لالیاں پر دھاوا، ٹریفک وارڈان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل اور نقدی بھی چھین لی ۔

تفصیلات کے مطابق لالیاں جھنگ موڑ پر واقع ٹریفک پولیس چوکی پر تعینات عملہ کے سینئر ٹریفک وارڈن عالم شیر اور عملہ نے چنیوٹ سے آنے والے ڈمپر کو تیز رفتاری کے باعث روکا تو ڈرائیور کی مبینہ کال پر 15 سے 20 افراد نے آکر ٹریفک پولیس عملہ پر چوکی میں گھس کر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں، وائرلیس سیٹ ،موبائل اور نقدی بھی چھین لیں ۔ اطلاع پر پولیس تھانہ لالیاں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں