نایاب نسل کی گائے چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قیمتی اور نایاب نسل کی گائے چوری کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 147 رب کے رہائشی زاہد فاروق نے پولیس کو بتایا کہ اس کی حویلی سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اور نایاب نسل کی گائے اور اس کی بچھڑی چوری کر کے لے گئے ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔