محرم الحرام :جھنگ پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل یدی

 محرم الحرام :جھنگ پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل یدی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے جھنگ پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مؤثر اور منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران ضلع جھنگ میں مجموعی طور پر 1902 مجالس اور 493 جلوس برآمد ہوں گے ، جنہیں سکیورٹی انتظامات کے تحت مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ،جلوسوں میں کیٹگری اے کے 73، کیٹگری بی کے 118 اور سی کیٹگری کے 302 شامل ہیں، اسی طرح مجالس میں کیٹگری اے کی 198، کیٹگری بی کی 619 جبکہ سی کیٹگری کی 1085 مجالس شامل ہیں۔سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے 3000 سے زائد پولیس افسران و جوان جبکہ 1000 سے زائد رضاکار تعینات کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں