چناب نگر :متعددمحلوں میں سیوریج سسٹم ناکارہ ،شہری پریشانی کا شکار

چناب نگر :متعددمحلوں میں سیوریج  سسٹم ناکارہ ،شہری پریشانی کا شکار

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگرکے اکثر محلوں میں سیوریج سسٹم کی پائپ لائنیں بیٹھ گئیں، سیوریج لائنیں بند،شہری پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے متعدد محلوں میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سیوریج اور گٹروں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ، سیوریج وگٹروں کے آلودہ پانی اور تعفن پھیلنے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،محلوں کی گلیوں میں گندا پانی موجود ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے ۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فی الفور سیوریج نظام کو بحال ، نئی سیوریج کی پائپ لائنیں بچھائیں جائیں، گٹروں کے ڈھکن نصب کرا کر قیمتی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں