ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات بارے اجلاس
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محکمہ صحت و دیگر ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو یونین کونسل کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ محکمہ صحت کے افسران کا کہنا تھا کہ شہر کے متعدد علاقوں میں اینٹی ڈینگی فوگنگ سپرے بھی کیا جا رہا ہے ۔