چیمبر آف کامرس میں کیمرے بند کروا نے پر صحافیوں کا بائیکاٹ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران کا طوفان بدتمیزی، پریس کانفرنس کیلئے بلائے گئے میڈیا نمائندگان کے کیمرے بند کروا دئیے گئے۔۔۔
صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا، ایگزیکٹیو ممبر چیمبر آف کامرس شاہد مجید کی بدتمیزی پر صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ شاہد رزاق سکہ کو معذرت کرنا پڑی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے حکومت کے خلاف ایک پریس کانفرنس کرنی تھی جس میں ایف بی آر کو دئیے جانے والے اختیارات اور نئی پالیسیوں کے خلاف چیمبر کی سطح سے پالیسی کا اعلان کیا جانا تھا لیکن قائم مقام صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز قیصر شمس گچھا کی کمزور گرفت اور ممبران کے عدم اعتماد کی وجہ سے پریس کانفرنس سے پہلے ہی لفظی گولا باری شروع ہوگئی ، میڈیا کی موجودگی میں ہونے والی تکرار اور ناکامی کو چھپانے کیلئے قائم مقام صدر کے وفادار ایگزیکٹو ممبرآ گئے اور ایگزیکٹیو ممبر چیمبر آف کامرس شاہد مجید نے میڈیا نمائندگان کو انتہائی تضحیک آمیز انداز میں کیمرے بند کرنے کا کہہ دیا لیکن اس وقت تک کیمرے سب کچھ ریکارڈ کرچکے تھے ، میڈیا نمائندگان نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ،جس پر صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ شاہد رزاق سکہ نے مداخلت کی اورمیڈیا نمائندگان سے معذرت کرتے ہوئے دوبارہ سے کوریج کی اپیل کی،بعدازاں قائم مقام صدر قیصر شمس گچھا نے بھی پریس کانفرنس کے د وران میڈیا نمائندگان سے آن ریکارڈ معذرت طلب کی۔