تیزرفتار گاڑی سے راہگیر کو کچلنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تیزرفتار گاڑی سے راہگیر کو ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتارنے والے2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 452 گ ب میں عثمان منظور نامی نوجوان سڑک کنارے جا رہا تھا کہ اس دوران عقب سے آنے والی گاڑی نے اسے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ گاڑی میں سوار دونوں ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔