چینی امپورٹ،ایکسپورٹ کھیل نے عوام کی کمر توڑدی:سردارظفر

چینی امپورٹ،ایکسپورٹ کھیل نے عوام کی کمر توڑدی:سردارظفر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ حکومت کے چینی امپورٹ،ایکسپورٹ کے کھیل نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اور عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

چینی کی قیمت ڈبل سنچری کرنے کے پیچھے طاقتور شوگرمافیا کا گٹھ جوڑ کارفرما ہے ۔حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں چینی کی برآمد کے وقت فیصلہ کیا تھا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 145 روپے 15 پیسے فی کلو سے زیادہ ہونے پر چینی کی ایکسپورٹ فوری روک دی جائے گی تاہم دسمبر2024 سے فروری 2025 کے دوران چینی برآمد بھی ہوتی رہی اور قیمتیں بھی اسی دوران مسلسل بڑھتی رہیں لیکن چینی کی برآمد نہیں روکی گئی اب وفاقی حکومت 5 لاکھ میٹرک چینی امپورٹ کرنے کی اجازت دے کر ایک بار پھرشوگرمافیاکو تجوریاں بھرنے اور عوام کو زندہ درگور کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین، قانون،دستور کا نہیں بلکہ بہت بڑے مافیا کا راج قائم ہے جو مسلسل عوام کااستحصال کررہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ شوگر مافیا کے خلاف فوری کارروائی،ذخیرہ اندوزی میں ملوث ملک دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں