تیزرفتاری سے گاڑی چلا نے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تیزرفتاری سے گاڑی چلا کر قانون کی دھجیاں اڑانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ کبڈی چوک میں ٹریفک پولیس نے قیصر عباس نامی شخص کو روکا جو انتہائی تیزرفتاری اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرکے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈال رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔