پیر محل:ویلنگ کر نیوالے موٹرسائیکل کی ٹکر ، دودھ فروش زخمی ،ہسپتال منتقل

پیر محل:ویلنگ کر نیوالے موٹرسائیکل  کی ٹکر ، دودھ فروش زخمی ،ہسپتال منتقل

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ون ویلنگ کر نے والا نوجوان دودھ فروش سے جا ٹکرایا۔

 تفصیل کے مطا بق درکھانہ روڑ پر مو ٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر نے والا نو جوان گاؤں 690/32گ ب کے رہائشی دودھ فروش محمد رمضان سے جا ٹکرایا جسکے نتیجہ میں محمد رمضان شدید زخمی ہو گیا ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثہ کے مرتکب نو جوان محمد رمضان بھولا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں