معیارتعلیم بلند کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،رانا سکندر حیات
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) محکمہ تعلیم صوبہ پنجاب میں معیارتعلیم بلند کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے سپرد کرنے کا منصوبہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔
یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سیاسی و سماجی رہنما رانا کریم داد جھمٹ سے ایک خصوصی ملاقات میں کہی انہوں نے کہا کہ جب تک سرکاری سکولوں میں جدید اور ماڈرن طریقہ ہائے تدریس کے مطابق تعلیم نہیں دی جائے گی تب تک معیار تعلیم بہتر نہیں ہو سکتا۔ رانا کریم داد جھمٹ نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے سے تعلیم کا معیار بہتر ہوا ہے ۔