ڈجکوٹ:شوہر کو فون کرکے بلانے والی خاتون کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )شوہر کو فون کرکے بلانے والی خاتون کے قاتل نہ پکڑے جاسکے۔
ڈجکوٹ کے نواحی گاوں جالندھر کے رہائشی میاں شفیق نے بتایا کہ اسکا ڈیرہ گائوں کے ساتھ ہے اور وہ گائوں میں دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا اسکی اہلیہ ساجدہ نے فون کیا کہ گھر آجاو ،میاں شفیق گھر پہنچا تو اسکی 55 سالہ اہلیہ ساجدہ کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور سر پر گولی کا زخم تھا پولیس نے نامعلوم ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔