تیزرفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی ، خاتون سمیت3افراد زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ احمد پور سیال میں تیزرفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی ۔حادثہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔
جھنگ احمد پور سیال گڑھ مہاراجہ روڈ پر تیز رفتار نان اے سی بس جوکہ لاہور سے کوٹ ادو جا رہی تھی ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثہ میں 45سالہ سمیہ ،50سالہ شامند اور 60سالہ شوکت شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو سٹاف نے فوراً رسپانس کیا اور جائے حادثہ پر تین افراد زخمی تھے جن کو ابتدائی طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں ان کو فوری طبی امداد دی گئی۔