جڑانوالہ : 5موٹر سائیکل سوار وں کی نو جوان پر فائرنگ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )دیرینہ دشمنی کی بنا پر 5موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی نوجوان پر فائرنگ،واقعہ تھانہ صدر کی حدود 61گ ب مہارانوالہ اڈا پر پیش آیا۔تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 61گ ب مہارانوالہ اڈا پر مخالفین فیصل وغیرہ نے تنویر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ مخالفین کی عرصہ دراز سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے اس سے قبل بھی مخالفین قتل و ڈکیتیوں کے مقدمات میں اشتہاری ہیں لواحقین نے آئی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد سے ملز موں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔