چنیوٹ:2اہم شاہراہوں کی بحالی کیلئے خصوصی گرانٹ منظور

چنیوٹ:2اہم شاہراہوں کی بحالی کیلئے خصوصی گرانٹ منظور

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے \"سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال\" پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی کاوشوں سے چنیوٹ کی دو اہم شاہراہوں کی بحالی کے لیے خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بائی پاس چوک سرگودھا روڈ اور اڈا احمد نگر کی سڑکوں کی از سر نو تعمیر و مرمت کی جائے گی، جس کا مقصد بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی اور ٹریفک مسائل کا مستقل حل ہے ۔ ان منصوبوں کے ٹینڈرز بھی بھجوا دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے بتایا کہ دونوں چوکوں کی بحالی کا کام مختصر وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی اور بارشی پانی کے جمع ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا۔شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جلد از جلد کام مکمل کرنے کی امید ظاہر کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں