اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کے چھاپے ، مہنگی چینی بیچنے والوں کو جر مانے
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے مہنگے داموں چینی فروخت کر نے والے دکانداروں کو جرمانے کر دئیے ۔وزیر اعلیٰ کی ہدایات پرگوجرہ میں چینی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کویقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ متحرک ہو گئیں اور شہر کے مختلف بازاروں میں دکانوں پر جا کر قیمتوں کی چیکنگ کی اورمقررہ قیمتوں سے زائد پرچینی فروخت کر نے والے دکانداروں کو جرمانے کر دئیے ۔
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ہدایات پر چینی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔