گھر میں گھس کر خواتین سمیت اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے مانانوالہ کی رہائشی عظمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اس پر حملہ کر دیا گیا اور گھر پر موجود افراد کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔