مرکزی جمعیت اہلحدیث سنٹرل پنجاب کی نئی قیادت کا اعلان

مرکزی جمعیت اہلحدیث سنٹرل پنجاب کی نئی قیادت کا اعلان

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے اپنے دستوری اختیارات اور ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی سے مشاورت کے بعد سنٹرل پنجاب کی نئی قیادت کا اعلان کر دیا۔

حافظ محمد یونس آزاد کو امیر، ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ کو ناظم اعلیٰ، مہر محمد عبداللہ کو ناظم مالیات جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی کو سینئر نائب امیر نامزد کیا گیا ہے ۔نامزدگی پر خالد محمود اعظم آبادی، حافظ مسعود احمد، قاری محمد ارشد، ڈاکٹر طارق عباس چوہدری، مولانا بہادر علی سیف، قاری احسان الٰہی بخاری، حافظ عبد الرحمن عابد، چوہدری حبیب اللہ عطار، حافظ محمد ایوب صابر، اور دیگر رہنماؤں نے نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔رہنماؤں نے کہا کہ نئی قیادت قرآن و سنت کی ترویج، تحفظ ناموس رسالت ﷺ، عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور دینی مدارس و علما کے دفاع میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ پنجاب کو تین زونز میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو جماعتی کام میں بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں