بی ایس پروگرام تعلیم کا بیڑا غرق کر چکا ہے ، شہباز گجر ایڈووکیٹ

بی ایس پروگرام تعلیم کا بیڑا غرق کر چکا ہے ، شہباز گجر ایڈووکیٹ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کالجوں میں رائج بی ایس پروگرام نے ملکی تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔

 وہ مسجد سلطان والی، محلہ پنڈی جھنگ میں جمعیت طلباء اسلام کے انتخابی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بی ایس پروگرام سابق صدر مشرف کے دور میں امریکی نیو ورلڈ آرڈر کے تحت نافذ کیا گیا تاکہ تیسری دنیا کے طلبا کو تعلیمی لحاظ سے پسماندہ رکھا جا سکے ، اور بدقسمتی سے وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے ۔ بی ایس سسٹم میں اساتذہ خود پرچے بناتے اور خود ہی چیک کرتے ہیں، جس سے معیار تعلیم بری طرح متاثر ہوا ہے ۔شہباز گجر نے کہا کہ یہ نظام طلباکو تعلیم سے دُور کر رہا ہے ۔ حکومت اینول سسٹم بحال کرے اور طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں