وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ مشکلات سے نکال رہے ،فقیرحسین ڈوگر

 وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ مشکلات سے نکال رہے ،فقیرحسین ڈوگر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی اورایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی سے غریب عوام اورتمام طبقات کومہنگائی میں بڑاریلیف ملا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہرسطح پر عوام کومشکلات سے نکالنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن عملی اقدامات کررہے ہیں پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ان کاکہناتھاکہ 9مئی کے واقعات میں جو ملوث تھے وہ اپنے انجام کو پہنچ گئے ان کاساتھ دینے والے لوگوں کو غور کرنا چاہئے ۔ساڑھے تیں سالہ اقتدار میں پی ٹی آئی نے کا ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرنے اورمعاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں جبکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس میں ملک اورعوام کو نہ صرف مشکلات سے نکال دیاہے بلکہ تعمیروترقی اوردیگر سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا جارہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں