مجسٹریٹ کانرخوں کاجائزہگرانفروشی پر 2افرادگرفتار ،جرمانے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 2 افراد کو موقع سے گرفتارکرادیا۔
انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے کینال روڈسمیت شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی،چکن،روٹی،کریانہ کی اشیا کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو25ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرنرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنیوالوں کیخلاف قانون متحرک ہے ۔
لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے ۔