آلودگی پھیلانے والے یو نٹ کے مالک کی اہلکاروں سے مزاحمت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے یونٹ مالک کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھوڑا صدر کے علاقے ستیانہ روڈ پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم کی جانب سے کارر وائی کرتے ہوئے نجی پلاسٹک یونٹ کو چیک کیا گیا۔ جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا تھا۔ جس کے خلاف کارر وائی کی گئی تو ملزم نے اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ طور پر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے