سنٹرل جیل میں قیدی لڑ پڑے ،شیشے کے ٹکڑوں سے حملہ

سنٹرل جیل میں قیدی لڑ پڑے ،شیشے کے ٹکڑوں سے حملہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سنٹرل جیل میں مقید قیدی نے دیگر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کر دیا۔

تھانہ صدر کے علاقے میں قائم سینٹرل جیل میں مقید مقدمہ قتل کے قیدی نے مبینہ طور پر دیگر قیدیوں کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے شیشے کے آہنی ٹکڑوں سے حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں